SAAD RAFEEQ

حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر تضحیک کیلئے جاری کی گئی :سعد رفیق

اسلام آباد : وزیر مملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونا غیر قانونی ہے ، غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں حسین نوازکی دوران تفتیش تصویر تضحیک کیلئے جاری کی گئی ۔ کبھی کچھ کبھی کچھ ، ہر روز ایک نئی کہانی ، متنازع القابات ، وٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کا اجرا جیسے معاملات سامنے آنے سے لیگی رہنما ناراض ہوگئے ۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں تصویر خود گواہ ہے کہ حسین نواز انصاف کے منتظر ہیں ، مسلسل غیر منصفانہ واقعات سےانتقام کی بو آتی ہے ۔ شکوک و شبہات کی فضا جنم لے رہی ہے ، تحقیقات کے غیرجانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات پیدا ہوگئے ۔ خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک بیان میں کہا تفتیشی عمل کی اندرونی تصویرکی اشاعت افسوسناک ہے ۔ دوران تفتیش تصویرتضحیک کیلئےجاری کی گئی ۔ تفتیشی کمرےکی اندرونی تصویر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو کس نےدی؟تصویر شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com