ispr

آئی ایس پی آر نے بھارتی چیک پوسٹس کی تباہی کی فوٹیج جاری کر دی

آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے ہاتھوں ایل او سی پر انڈین پوسٹوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک آرمی کی جوابی کارروائی میں میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

راولپنڈی:  پاک فوج کا دشمن پر کاری وار، ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے پاک آرمی کے ہاتھوں انڈین پوسٹوں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ ویڈیو میں انڈین پوسٹوں کو نیست ونابود ہوتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔ ایل اوسی تتہ پانی سیکٹر پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوج مارے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com