london

لندن: مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی، برطانوی میڈیا

لندن : لندن میں مختلف مقامات پر حملوں میں 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ۔ 3 مشتبہ حملہ آور مارے گئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

برطانیہ کا دارالحکومت ایک بار پھر دہشتگردوں کی زد میں آ گیا ، لندن بریج پر ایک تیز رفتار وین نے راہگیروں کو کچل دیا ۔ بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار بھی کیے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے وین لوگوں پر چڑھادی جس پر کئی افراد نے خود کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگیں لگا دیں ۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

واقعے کے بعد لندن برج کو بند کرکے ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر مقبول ترین فوڈ مارکیٹ بورو مارکیٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایک واقعہ واکس ہال میں پیش آیا لیکن اسے دہشت گردی کے دوسرے واقعات سے نہ جوڑا جائے ۔ وزیر اعظم تھریسامے نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ اور فرانسیسی صدر میکرون نے واقعے پرا ظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ واقعے کے بعد پورے ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ دنیا بھر کے سیاسی رہنمائوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com