bleu star

بھارت میں سکھوں کیخلاف ہونیوالے آپریشن بلیو سٹار کو 33 برس بیت گئے

لاہور:  بھارتی پنجاب میں آباد سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو سٹار دو مرحلوں میں یکم سے آٹھ جون 1984ء کے درمیان کیا گیا۔ اسوقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر تین ہزار سے زائد بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے متبرک ترین مقام گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس سے منسلک ہر میندر صاحب کمپلیکس پر دھاوا بول دیا۔ آپریشن میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے۔ آپریشن کا مقصد آزاد سکھ ریاست خالصتان کے قیام کی تحریک کے روح رواں جرنیل سنگھ بھنڈرا والے کو انکے ساتھیوں سمیت ختم کرنا تھا۔ بھارتی فورسز کے آپریشن میں جرنیل سنگھ اپنے پچاس سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیئے گئے جبکہ پانچ سو سے زائد یاتری جو وہاں عبادت کے لئے آئے تھے، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھ جون تک گولڈن ٹیمپل میں آپریشن کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا جسکے دوران بھارتی فورسز نے پنجاب کے ساتھ ملک بھر میں سکھوں کو نشانہ بنایا۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com