nawaz shareef

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب، وزیر اعظم صدارت کریں گے

اسلام آباد:  ملک میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ سیاسی پارہ بھی ہائی ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 جون کو مری میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ پانامہ کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی کے معاملے پر بھی بات ہو گی۔ وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم اپنی فیملی کے احتساب کے سلسلے میں کئے گئے تعاون پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم آئنده کی حکمت عملی پر پارلیمنٹیرینز کی آرا لیں گے۔ نواز شریف موجودہ صورتحال کے تناظر میں ارکان کو گائیڈ لائن بھی دیں گے۔ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com