charsadha

چارسدہ پولیس کی کارروائی ، انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار

چارسدہ :  چارسدہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے مندنی کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان شیخ خالد گروپ کے دو خطرناک دہشت گرد کمانڈر الیاس اور داود گرفتار کر لیا ۔ جن کی نشان دہی پر پولیس نے مندنی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسکے رہائشی کمرے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی پی او نے کہا ملزما ن سے دو خودکش جیکٹس ، نو عدد میزائل ،تیس کلو گرام بارود ، 100 دستی بم ، ایک راکٹ لانچر اور نو عدد راکٹ اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا ، ملزمان بم دھماکے ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کے علاوہ 109 دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ، ایک فرار ملزم ساجد زمان کی سر پر 15لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com