spotrs

‘چیمپئنز ٹرافی میں پہلی مرتبہ جدید الٹرا ٹیک بیٹ استعمال ہونگے’

معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بیٹس کے ہنڈلز میں خصوصی طور پر تیار کردہ سنسر نصب کیے ہیں جوکہ بیٹ کی سپیڈ ، بیک لفٹ زاویے سمیت متعدد رازوں سے پردہ فاش کریں گے۔

لاہور(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ بلے باز الٹرا ٹیک بیٹ (altra tech bats) استعمال کریں گے جس سے بیٹ کے زاویے اور دیگر تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ بلے باز الٹرا ٹیک بیٹ استعمال کریں گے ، ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن رائے ، الیکس ہیلز اور بین سٹوک شامل ہیں ۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بیٹس کے ہنڈلز میں خصوصی طور پر تیار کردہ سنسر نصب کیے ہیں جوکہ بیٹ کی سپیڈ ، بیک لفٹ زاویے سمیت متعدد رازوں سے پردہ فاش کریں گے۔

ایسی ٹیکنالوجی اس سے قبل پہلے کبھی استعمال نہیں کی گئی ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کرکٹ کے مداحوں کو اس تفصیلات میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

اس ٹیکنالوجی سے جہاں شائقین مستفید ہوں گے اس کے ساتھ ایسے نوجوانوں کے علم بھی اضافہ ہوگا جوکہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانا چاہتے ہیں ، اس سے کوچنگ سٹاف بھی فائدہ اٹھائے گا۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com