suny leon

اداکار ہ سنی لیون نے برف والے گولے بیچنا شروع کر دیئے

ممبئی: معروف اداکارہ سنی لیون نے سخت گرمی کے موسم میں لوگوں کوٹھنڈا کرنے کے لیے برف والے گولے بیچنا شروع کر دئیے ، تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب داد دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی ان چند اداکارائوں میں ہوتا ہے جو انسٹا گرام کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تیز دھوپ میں برف والے گولے کی ریڑھی لگا کر کھڑی ہوئی ہیں اور بچوں کو گولے بنا کر دے رہی ہیں ۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے سنی لیون سخت دھوپ میں بھی اپنا کام ہنسی خوشی پورا کر رہی ہیں جبکہ انکے پیچھے کھڑے ہوئے لوگ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس روپ میں دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں ۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سنی لیون نے پیغام لکھا کہ گرمی کو شکست دینے کیلئے یہ سب سے بہترین طریقہ ہے ۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com