6

پاکستانی بازی لے گئے

دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر

سال 2015 میں پاکستانیوں نے دبئی میں پراپرٹی کی خریداری کے 6106 سودے کیے

دبئی . دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ، 2013 سے اب تک 6 ارب 60 کروڑ ڈالر پاکستانیوں نے دبئی میں جائیداد کی خریداری پر خرچ کر ڈالے ۔

سال 2015 میں پاکستانیوں نے دبئی میں پراپرٹی کی خریداری کے 6106 سودے کیے جو 2014 کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہیں ۔ مالی اعتبار سے پاکستانیوں نے دبئی میں 2014 کے نسبت 2015 میں 10 فیصد زائد یعنی 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی زمین ، گھر ، فلیٹ اور دکانیں خریدیں ۔

اعداد شمار کے مطابق دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پہلے نمبر پر برطانیوی شہری ، دوسرے نمبر پر بھارتی جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستانی شہری رہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2013 سے لیکر اب تک جتنی رقم پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لی اس سے زائد رقم کی پراپرٹی جس کی مالیت 6 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے پاکستانیوں نے دبئی کے ریل اسٹیٹ سیکٹر میں خرچ کرڈالی




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com