2

دانش سکول بمقابلہ گھوسٹ سکول بڑا سکینڈل سامنے آگیا

دانش سکول بمقابلہ گھوسٹ سکول بڑا سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(فرخ نواز بھٹی) پنجاب میں گھوسٹ سکولوں کا چرچا عرصے سے ہوتا آ رہا ہے اور ابھی بھی پنجاب کے کئی اضلاع میں آپ کو ایسے سکول مل جائیں گے جہاں پر صرف جانور بندھے نظر آتے ہیں اور پھر پنجاب کے عوام کو ایک خواب دکھایا گیا کہ ان سکولوں کے مقابلے میں دانش سکول بنائے جا رہے ہیں جہاں پر غریبوں کے بچوں کو اعلیٰ سہولیات کے ساتھ مفت تعلیم دی جائے گی اس حوالے سے ایک میگا سکینڈل نے سر ابھارنا شروع کر دیا ہے اور اس میں بھی مبینہ طور پر پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا نام ہی ابھر کر سامنے آ رہا ہے اور یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں اس میں بھی انکے فرنٹ مین عطائی ڈاکٹر مظہر حسین کا کردار نمایاں ہے دانش سکولوں میں کھانے کی مد میں کیا سپلائی دی جا رہی ہے کروڑوں روپے کیسے اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور ایک ہی گیارہ سالہ بچے کے نام پر بننے والی کمپنی کو پنجاب بھر کی سپلائی دینے میں کس کا کیا کردار ہے دانش سکول کی انتظامیہ میں سے کس کا رشتہ دار بھاری معاوضوں پر کام کر رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے کون ہیں اس بارے میں بھی رانا مشہود خود ہی یا پھر انکا فرنٹ مین عطائی ڈاکٹر مظہر حسین پاکستان کے عوام وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیب کے تفتیشی افسران کو حقائق سے آگاہ کر دے گا تو اس سے پتہ چل جائے گا کہ کس طرح قومی دولت کو ذاتی جیبوں میں بھرنے کےلئے قوائد ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں اور اگر میڈیا ٹرائل کی باتوں پر ہی وزیر موصوف بضد رہے تو اس بارے میں بھی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا انویسٹی گیشن ونگ ماضی کی طرح پاکستان کے عوام کو حقائق سچائی کے ساتھ پیش کرنے میں بالکل دیر نہیں لگائے گا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Website designed by BizTorch.com